صفحہ اول / پاکستان / ملیکہ علی بخاری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر
1355355-malikabukhari-1538048717.jpg

ملیکہ علی بخاری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر


ملیکہ علی بخاری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی ملیکہ علی بخاری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملیکہ بخاری کی بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔ ملیکہ بخاری قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف بھی ہیں جب کہ وہ نیب اورفوجداری قوانین میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس کی متحرک ممبر بھی ہیں۔

ملیکہ بخاری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے برطانیہ سے قانون کی تعلیم بھی حاصل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام؛ امدادی رقم نہ ملنے پر 54 لاکھ خاندان متاثر

غریبوں اورمستحق افراد کے لیے پیپلزپارٹی نے 2008 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا جس میں ماہانہ ایک ہزار روپے امدادی رقم ماہانہ دی جاتی تھی تاہم (ن) لیگ نے الاؤنس بڑھا کر 1500روپے ماہانہ کردیا۔  اس پروگرام کے تحت ملک بھر سے 50 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔


Source: Urdu Reporter

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں

2058598-election-1594485110.jpg

گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات ملتوی

گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات ملتوی Source: Urdu Reporter Comments comments