صفحہ اول / انٹرٹئینمنٹ / ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی سنیحہ کو پہچاننا آسان نہیں
shriyaa-2.jpg

ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی سنیحہ کو پہچاننا آسان نہیں


ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی سنیحہ کو پہچاننا آسان نہیں

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی ننھی اداکارہ شہریا شرما کو نئی تصاویر میں پہچانناآسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

ننھی اداکارہ شہریا شرما نے 3 سال کی عمر میں ہی چھوٹے پردہ اسکرین پراداکاری شروع کی اور 2001 میں مشہور ٹی وی سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ننھی اداکارہ نے ڈرامے میں سنیحہ کا کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

شہریا شرما نے چھوٹی پردہ اسکرین کے مشہور ڈرامہ سیریل میں 6 سال تک اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے جس میں انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ اور اسٹار پری وار ایوارڈ شامل ہیں ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ’’فنا‘‘ میں عامر خان  کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے بچے کواب پہچاننا ناممکن

شہریا شرما نے چھوٹی پردہ اسکرین پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد سلور اسکرین پر قدم رکھا اوروہاں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھا جب کہ ننھی اداکارہ نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بے نام‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی اور فلم میں اجے دیوگن کی بیٹی کا کردار کرکے خوب شہرت حاصل کی۔

ننھی اداکارہ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ’’چلڑپارٹی‘‘،’’ناک آؤٹ‘‘ شامل ہیں جب کہ  فلم ’’چلڑپارٹی‘‘ میں بہترین اداکاری پر شہریا شرما کو نیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے چائلڈ ایکٹر پرزان نے خوبرو نوجوان کا روپ دھار لیا

ننھی شہریا شرما کی  سوشل میڈیا پر نئی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں اب وہ خوبرو لڑکی کا روپ دھا ر چکی ہیں جنہیں پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے جب کہ نئی تصاویر میں اداکارہ کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔


Source: Urdu Reporter

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں

1786826-shahrukhkhan-1566576960.jpg

پاکستان دشمنی میں شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے

پاکستان دشمنی میں شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے Source: Urdu Reporter Comments comments