صفحہ اول / انٹرٹئینمنٹ / بوبی ڈارلنگ نے جنس تبدیل کرکے شادی رچا لی
boby.jpg

بوبی ڈارلنگ نے جنس تبدیل کرکے شادی رچا لی


بوبی ڈارلنگ نے جنس تبدیل کرکے شادی رچا لی

ممبئی: بالی ووڈ  فلموں میں نسوانی کردار کرنے والے اداکار بوبی ڈارلنگ جنس تبدیلی کے آپریشن کے مرحلے سے گزرنے کے بعد مکمل طور پر خاتون بن چکی ہیں اور انہوں نے اپنے سے کم عمر قریبی دوست سے شادی بھی کرلی ہے۔

بالی ووڈ اداکار بوبی ڈارلنگ کا اصلی نام پنکج شرما ہے اور انہوں نے کئی فلموں میں نسوانی کردار نبھائے، جس میں فلم ’’کیا کول ہیں ہم‘‘،’’چلتے چلتے‘‘ اور ’’پیج 3‘‘ شامل ہیں جب کہ اداکار بوبی ڈارلنگ نے 2 سال سے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے لیکن اب بوبی ڈارلنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکار بوبی ڈارلنگ جنس تبدیلی کے  آپریشن کے مرحلے سے گزرنے کے بعد مکمل طور پرخاتون بن چکی ہیں اوراپنا نام پاکھی شرما رکھ لیا ہے جنہوں نے رواں سال اپنے کم عمر قریبی دوست  رامنیک شرما سے شادی بھی رچالی ہے جب کہ اداکارہ بوبی ڈارلنگ کا کہنا تھا کہ شوہر کی خواہش پر ہی میں نے شادی سے پہلے سرجری کرائی تھی جو کہ میرے لیے ایک اذیت ناک مرحلہ تھا لیکن اب شادی کے بعد میری زندگی بہت بدل چکی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں اپنے ماضی کا کردار نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ میں اب مکمل طور پر خاتون بن چکی ہوں اور اسی لیے ہیروئن یا بھابھی کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار بوبی ڈارلنگ 23 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ فلم میں خواجہ سرا کے کردار میں نمودار ہوئیں اور انہوں نے 18 فلموں میں ’’نسوانی‘‘ کردار ادا کیے۔


Source: Urdu Reporter

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں

1786826-shahrukhkhan-1566576960.jpg

پاکستان دشمنی میں شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے

پاکستان دشمنی میں شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے Source: Urdu Reporter Comments comments